دہشت گردی کیخلاف عزم میں کوئی کمی نہیں آئیگی،وزیر اعلیٰ
پشاور( پاکستان نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویز خٹک نے مردان میں نادرادفتر کے باہر ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہر ے افسو س کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے اپنے ایک بیان میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا انہوں نے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور دیگر اداروں کے ساتھ متحد کھڑی ہے اور اس طرح کی ناپاک اور مذموم کاروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم وہمت میں کوئی کمی نہیں آئے گی وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس طرح کی کاروائیوں سے پاکستان کے دشمن اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہوں گے انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں فوری طور پر مردان اور پشاور کے ہسپتالوں میں انتظامیہ کو ہدایات بھی جاری کیں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اس واقعے میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے لواحقین کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔