وزیراعظم نے تحفظات دور کرنے کیلئے قائم علی شاہ کو آج اسلام آباد بلا لیا

وزیراعظم نے تحفظات دور کرنے کیلئے قائم علی شاہ کو آج اسلام آباد بلا لیا

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف نے رینجرز اختیارات پر وفاق او سندھ کے درمیان اختلافات اور دوریاں ختم کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو آج اسلام آباد طلب کر لیا ہے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو آج کراچی سے اسلام آباد رینجرز اختیارات پر صوبائی حکومت کے تحفظات دور کرنے کیلئے طلب کیا ہے،ملاقات کے دوران قائم علی شاہ رینجرز اختیارات بارے وفاقی حکومت کی جانب جاری نوٹیفکیشن پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کریں گے جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے صوبائی حکومت میں مداخلت اور ایف آئی اے کے سرکاری اداروں میں چھاپوں کے حوالے سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے ،ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف رینجرز کے مکمل اختیارات کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد وفاقی حکومت اور سندھ حکومت میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورت حال کو ختم کرنے اوران کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائیں گے ،ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر چودھری نثار علی خان کو بھی طلب کیا ہے تا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کرائی جا سکے اور دونوں رہنماؤں کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے ۔

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...