مودی کے وفد کے 11 ارکان کو عارضی ویزا جاری کیاگیا ‘سرتاج عزیز

مودی کے وفد کے 11 ارکان کو عارضی ویزا جاری کیاگیا ‘سرتاج عزیز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مودی کے دورے کے دوران ویزے کے اجراسے متعلق قیاس آرائیاں غلط ہیں،بھارتی وزیراعظم اور ان کے وفد کے 11 ارکان کو عارضی ویزا جاری کیاگیا جبکہ بھارتی وفد کے باقی ارکان ایئرپورٹ کی حدود سے باہر نہیں گئے،مودی اوران کے وفد کے ارکان کوویزے کے اجرامیں تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفور حیدری کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے بھارتی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ افغانستان پربریفنگ دیتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ فرانس میں نواز مودی ملاقات میں آگے بڑھنے پر اتفاق ہوا۔مودی نے نوازشریف کو فون کیا کہ وہ افغانستان سے واپسی پر ملناچاہتے ہیں جس پر نواز شریف نے نریندر مودی کو بتایا کہ وہ لاہور میں ہیں،نریندر مودی نے نوازشریف سے کچھ دیر کیلئے پاکستان میں قیام کی خواہش ظاہرکی اور فون پر ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...