وزیرمملکت طارق فضل چوہدری سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات

وزیرمملکت طارق فضل چوہدری سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر مملکت برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈولپمنٹ ڈویژن(کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چودھری سے پرتگال کے سفیر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پرتگال کے سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پرتگال کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔وزیر مملکت کیڈ نے پرتگال کے سفیر کو بتایا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک درست سمت میں ترقی کر رہا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اَمنِ امانِ کی صورتحال میں گذشتہ اڑھائی سالوں میں بہتری آئی ہے۔ ملک میں غیر ملکی سرماکاری میں اضافہ ہوا ہے اور تمام دنیا کے سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کہ خواہشمند ہیں۔ڈاکٹر فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور پرتگال اقتصادی تجارتی ، تعلیم ، صحت اور ثقافتی شعبہ جات میں تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں، اُنہوں نے پرتگال کے سفیر کو بتایا کہ اُن کی وزارت اسلام آباد دارالحکومت میں صحت عامہ ، تعلیم اور ترقیاتی شعبہ جات کی نگرانی کر رہی ہیں، اور پورتگال کااُن شعبہ جات میں تعاون خوش آئیندہوگا۔طرفین کے مابین ویزہ پالیسی اور ثقافتی شعبہ جات میں تعاون کو فروٖغ دینے کے معاملہ پر بھی بات چیت ہوئی۔پرتگال کے سفیر نے کہا دونوں ممالک ملکر ترقی کے سفر میں ایک دوسرے کے لیے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں ، اور ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفاد ہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ پرتگال کے سفیر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے وافر اور دوستانہ مواقع کو سرہاتے ہوئے کہا کہ اُن کا ملک پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...