وفاقی دارلحکومت سے 19بجلی چور گرفتار،مقدمات درج
اسلام آباد (کرائم رپورٹر)وفاقی دارلحکومت سے 19بجلی چور رنگے ہاتھوں بجلی چوری کر تے ہوئے پکڑے گئے جن کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) نے بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئے اسلام آبادسرکل کے علاقے ڈویژن I-کے علاقے سے 2اور ڈویژن II-سے ایک ، بھارہ کہو سے ایک،اٹک سر کل کی پنڈی گھیب ڈویژن سے تین ، ٹیکسلا ڈویژن سے ایک،جہلم سرکل کی ڈویژن ۔Iاورڈویژن ۔IIسے ایک ایک اورچکوال سرکل کی تلہ گنگ ڈویژن سے آٹھ جبکہ پنڈ دادنخان ڈویژن سے ایک بجلی چور کو بجلی چوری کر تے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔بجلی چوری کرنے والے افراد ڈائریکٹ لائن اور بوگس میٹر کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث تھے۔ بجلی چوری کر نے والے تمام افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔آئیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق کاروائی جاری ہے۔ آئیسکو کے عملے نے ماہ دسمبر کے دوران اب تک بجلی چوروں کے خلاف کاروائی تیز کر تے ہوئے 19بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیاہیشہریوں سے اپیل ہے کہ وہ بجلی چوری کے خلاف مہم میں آئیسکو کا ساتھ دیں اور بجلی چوروں کی اطلاع ٹال فری نمبر0800-25250 پر دیں۔