انسان بغیر خصوصی لباس پہنے زیادہ سے زیادہ کتنی بلندی تک جاسکتا ہے؟

انسان بغیر خصوصی لباس پہنے زیادہ سے زیادہ کتنی بلندی تک جاسکتا ہے؟
 انسان بغیر خصوصی لباس پہنے زیادہ سے زیادہ کتنی بلندی تک جاسکتا ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) خلائی سائنس میں ’’آرمسٹرانگ لمٹ ‘‘(Armstrong limit) کے نام سے ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔یہ دراصل خلا کی وہ حد ہے جہاں سے آگے انسان عام لباس کے بغیر نہیں جا سکتا۔ یہ حد پہلی بار ہیری جارج آرمسٹرانگ نے 1947ء4 میں دریافت کی تھی، اس لیے اس لمٹ کا نام ان کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔ ہیری جارج آرمسٹرانگ نے امریکی ایئرفورس کے ڈیپارٹمنٹ آف سپیس میڈیسن کی بنیاد بھی رکھی تھی۔آرمسٹرانگ لمٹ کے مطابق انسان عام لباس میں 18ہزار 900میٹر(18کلومیٹر900میٹر) تک اوپر فضاء میں جا سکتا ہے جبکہ بعض صورتوں میں یہ حد 19ہزار 350میٹر (19کلومیٹر350میٹر) بیان کی گئی ہے۔ یہاں تک انسان عام لباس میں خلائی سفر کر سکتا ہے۔ اس سے آگے وہ عام لباس میں زندہ نہیں رہ پائے گا۔ یہاں سے آگے جانے کے لیے انسان کو مخصوص خلائی لباس کی ضرورت ہو گی، ورنہ کم دباؤ کی وجہ سے اس کے جسم میں موجود خون ابلنا شروع ہو جائے گا۔