روسی ڈپٹی وزیر اعظم نے فائرنگ رینج میں شوٹنگ کرتے ہوئے اپنی ہی ٹانگ پر گولی مار لی

روسی ڈپٹی وزیر اعظم نے فائرنگ رینج میں شوٹنگ کرتے ہوئے اپنی ہی ٹانگ پر گولی ...
 روسی ڈپٹی وزیر اعظم نے فائرنگ رینج میں شوٹنگ کرتے ہوئے اپنی ہی ٹانگ پر گولی مار لی

  


ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک )روسی ڈپٹی وزیر اعظم دمتر روگوزن کو فائرنگ کا شوق بھاری پڑ گیا ،فائرنگ رینج میں شوٹنگ کرتے ہوئے اپنی ہی ٹانگ پر گولی مار لی۔مقامی میڈ یا کے مطابق روسی ڈپٹی وزیر اعظم نے شوٹنگ رینج میں فائرنگ کے دوران خود کی ٹانگ پر گولی مار لی جس کے بعد انہیں ماسکو کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔فائرنگ سے زخمی ہونے کے باعث ڈپٹی وزیر اعظم کی روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات بھی منسوخ ہو گئی۔دوسری جانب ڈپٹی وزیر اعظم کے ترجمان نے بتا یا ہے کہ دمتررو گوزن ہینڈ بال کھیلتے ہوئے زخمی ہوئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...