گورنر راج کیلئے درخواست سندھ ہائی کورٹ نے حکومتوں سے جواب طلب کر لیا

گورنر راج کیلئے درخواست سندھ ہائی کورٹ نے حکومتوں سے جواب طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے گورنر راج کے نفاذ سے متعلق درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت کو6 جنوری تک نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں مولوی اقبال حیدر نے درخواست دائر کی تھی کہ حکومت سندھ امن ومان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ سپریم کورٹ نے بھی اپنے ایک کیس میں ریمارکس دیئے تھے کہ حکومت سندھ بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے جبکہ عدالت ڈی جی رینجرز کو بھی ہدایت دے چکی تھی کہ وہ اپنی کارروائیاں جاری رکھیں اگر انہیں اس ضمن کوئی رکاوٹ ہو تو عدالت سے رجوع کریں اس صورتحال میں محسوس ہوتا ہے کہ سندھ حکومت ناکام ہوچکی ہے لہذا وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت صدر مملکت کو سندھ میں گورنر راج لگانے کی سفارش کریں، درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کی عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو6 جنوری تک نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا