پی ٹی آئی کی تبدیلی کا نعرہ ایک ٹوپی ڈرامہ ہے،نثار خان

پی ٹی آئی کی تبدیلی کا نعرہ ایک ٹوپی ڈرامہ ہے،نثار خان

رستم(نمائندہ پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے جائنٹ سیکرٹری نثار خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تبدیلی کا نعرہ ایک ٹوپی ڈرامہ ہے کمیشن کی خاتمے کا ڈنڈورا کرنے والوں کے دور میں کمیشن 10فیصد سے بڑھ کر 12فیصد ہو گیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رستم میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ آنے والے جنرل انتخابات میں مخالفین کی ضمانیں ضبط کر ینگے پختون قوم کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہے اب عوام جوق در جوق عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہیں اور اپنے صوبائی صدر امیر حید ر خان ہوتی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہے۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...