نوشہرہ کوماڈل شہربنانے میں کنٹونمنٹ سے بھرپور تعاون کرینگے
نوشہرہ(بیورورپورٹ)کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کو ماڈل اور مثالی شہر بنانے کیلئے کنٹونمنٹ انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں گے اور عوام اور تارجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے نوشہرہ کینٹ کے تمام بازاروں گلی کوچوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے ماسٹرپلان تیارکرلیا ہے سیوریج کے نظام کو بہتربنانے کیلئے تمام بازاروں میں بڑی بڑی پائپ بچھائی جائے گی جس سے تمام بازاروں اور گلی کوچوں میں صفائی کی حالت بہتر ہوسکے گی کنٹونمنٹ انتظامیہ نے بلدیاتی الیکشن کے ذریعے منتخب عوامی نمائندوں کوبھی تاجروں اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے اختیارات منتقل کئے ہیں سٹیشن کمانڈر نوشہرہ کینٹ بریگئیڈئیر محمد وسیم انجم اور ایگزیکٹیو آفیسر محمد سلیم کی بھرپور تعاون اور کوششوں سے نوشہرہ کینٹ کے پورے شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے ماسٹر پلان پرتیزی سے کام جاری ہے نوشہرہ کینٹ کے مین شاہراہوں پر گرین بلٹ قائم کیاگیا ہے اور عوام کے سیروتفریح کیلئے جناح پارک کو خوبصورتی سے سجایاگیا ہے اور بچوں کیلئے جھولے بھی نصب کئے گئے ہیں اس سلسلے میں کنٹونمنٹ بورڈ کے ممبر فیاض خان اور ممبرکنٹونمنٹ بورڈ واجد قیوم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نوشہرہ کینٹ کے کینٹ بورڈ میں پہلی مرتبہ سٹیشن کمانڈر بریگئیڈئیرمحمد وسیم انجم اور ایگزیکٹیوآفیسر محمد سلیم خان کی خصوصی ہدایت پر ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن کرتے ہوئے نوشہرہ کینٹ کے تمام بازاروں کو تجاوزات سے پاک کرکے تمام بازاروں کو عوام کی سہولت کیلئے آمدورفت کیلئے ہموار کردیا نوشہرہ کینٹ میں عوام کے لئے پینے کی صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ، صفائی کے لئے خصوصی انتظامات اور سٹریٹ لائٹس کے نظام کو بہتربنانے کیلئے اقدامات کئے حالیہ زلزلے سے متاثرہ مکانوں اور دکانوں کو نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا کہ وہ بوسیدہ مکانات اور دکانات فوری طورپر گرا دے کیونکہ بوسیدہ مکانات اور دکانات سے قیمتی جانوں کے ضیائع کا اندیشہ تھا اور کنٹونمنٹ انتظامیہ نے بوسیدہ مکانات اور دکانات کے ازسرنو کیلئے سہولیات بھی فراہم کئے اس کے علاوہ نقشہ جات موٹیشن اور نان کمرشل دکانوں اور پلازوں کو کمرشل کے زمرے میں لانے کیلئے تاجروں کو ایک سال کا مہلت دیا جس میں ان سے کہاگیا ہے کہ وہ قانونی طریقے سے اپنے نان کمرشل مکانوں کو فوری طورپر کمرشلائز کردے جس سے عوام اور تاجروں نے سکھ کا سانس لیا سٹیشن کمانڈر نوشہرہ کینٹ اور ایگزیکٹیو آفیسر نوشہرہ کے علاوہ کنٹونمنٹ کا تمام سٹاف بھی عوام سے بھرپور تعاون کررہے ہیں جس سے عوامی مشکلات میں کمی آگئی ہے اور اب کنٹونمنٹ بورڈ میں زیرالتواء تمام کیسز ترجیحی بنیادوں پرحل ہورہے ہیں۔