ولی محمد خان سپرد خاک

ولی محمد خان سپرد خاک

نوشہرہ(بیورورپورٹ) اے این پی کے مرکزی سابق وزیراعلیٰ کے مشیر اور سابق ایم این اے ولی محمد خان مصری بانڈہ بقضائے الہٰی وفات پاگئے ہیں مرحوم کی عمر 80سال تھی جنہوں نے اپنی سیاسی تاریخ میں ضلع نوشہرہ کے عوام کی خدمت کی وہ سابق ایم پی اے پرویز احمدخان، کمال احمدخان اور ریاض احمدخان کے والد تھے مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان مصری بانڈہ میں سپرد خاک کردیاگیا نماز جنازہ میں اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینٹر شاہی سیدایم این اے غلام احمدبلور، پی پی پی کے لیاقت شباب سابق صوبائی وزیر اقبال حسین خٹک، سابق ایم این اے حامدالحق حقانی، سمیع الحق کے چھوٹے بھائی مولانا انورالحق حقانی سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کے قائدین وکارکن اور اے این پی کے مرکزی وصوبائی قائدین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی مرحوم ولی محمدخان سابق وزیراعلیٰ کے مشیر کے علاوہ سینٹر، ایم این اے اور ایم پی اے بھی منتخب ہوچکے تھے علاقے کے عوام نے ہمیشہ ان پر اعتماد کیا اور ان کو ہربار انتخابات میں بھرپور کامیابی دلائی ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے دو دفعہ سابق ایم پی اے پرویز احمدخان کو بھی منتخب کیا مرحوم کا رسم قل کل بروز جمعرات اکوڑہ خٹک میں ادا کی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...