نوشہرہ ،پانی کا پائپ لائن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

نوشہرہ ،پانی کا پائپ لائن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے ...

نوشہرہ(بیورورپورٹ) محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرکی غفلت کی وجہ سے نوشہرہ کلاں میں بچھائی گئی پائپ لائن ٹوٹ پوٹ کا شکار ہوگیا اور تمام راستے اور گلیاں تالاب کا شکل اختیارکرگیا ہے جس پر ضلعی کونسلر قاضی واجد، ناظم ماہرالدین، ممبرفیاض، نائب چےئرمین علی خان نے احتجاج کی دھمکی دے دی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک، صوبائی وزیرمیاں جمشیدالدین کاکاخیل، ضلعی ناظم لیاقت خان خٹک سے پرزور مطالبہ کیا کہ محکمہ پبلک کے انجینئررئیس خان کے خلاف فوری طورپر کاروائی کرکے ضلع بدرکیا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے نوشہرہ کلاں میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ممبرانوں نے کثیروں تعداد میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے نوشہرہ کلاں میں لاکھوں روپے کا پائپ لائن کا منصوبہ ناکارہ ہوچکا ہے اور پائپوں کی غلط تنصیب سے حادثات رونما ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک، میاں جمشیدالدین کاکاخیل فوری طورپر انجینئرکے خلاف کاروائی کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...