ملتان ڈویژن، وہاڑٰ خانیوال اور لودھراں کے 8ہزار 917معذوروں کو خدمت کارڈز جاری

ملتان ڈویژن، وہاڑٰ خانیوال اور لودھراں کے 8ہزار 917معذوروں کو خدمت کارڈز جاری

ملتان ، خانیوال، کبیر والا، میاں چنوں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، علی پور، وہاڑی، بوریوالا ، میلسی، دنیا پور، بہاولپور، احمد پور شرقیہ، لیاقت پور ، خانپور، رحمیار خان، راجن پور، عمر کوٹ منکیرہ ( سپیشل رپورٹر+ نمائندہ گان) کفالت پروگرام کے تحت مستحق معذور افراد کیلئے، خدمت کارڈ، کے اجراء کا افتتاح ہو گیا ۔ شہر شہر تقریبات میں انتظامی افسران، ارکان اسمبلی کی شرکت، انتظامات کا جائزہ لیا تفصیل کے مطابق صوبہ پنجاب کے دیگر آٹھ ڈویژن کی طرح ملتان ڈویژن میں بھی کفالت پروگرام کے تحت مستحق معذور افراد کیلئے ’’خدمت کارڈ‘‘کے اجرا ء کا افتتاح کردیا گیا ہے ۔افتتاحی تقریب گزشتہ روز کمشنر آفس ملتان میں منعقد ہوئی جس کی صدارت کمشنر ملتان ڈویژن کیپٹن (ر)اسد اللہ خان نے کی ۔تقریب میں آر پی او ملتان طارق مسعود یٰسین ، ڈی سی ا و زاہدسلیم گوندل ، ممبر قومی اسمبلی عبدالغفار ڈوگر ، ممبران صوبائی اسمبلی شوکت حیات بوسن ، رانا محمود الحسن ، رانا طاہر شبیر کے علاوہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس ملتان ڈویژن انجینئر امجد شعیب خان ترین،ا یڈیشنل کمشنر مقبول عباسی ، ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر حیات احمداور محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران نے شرکت کی ۔کمشنر ملتان ڈویژن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خانیوال ، وہاڑی اور لودھراں کے اضلاع کے 8ہزار 917مستحق معذور افراد کو خدمت کارڈز جاری کئے جارہے ہیں جس کے تحت انہیں ہر تین ماہ بعد 3600روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔کمشنر ملتان ڈویژن نے بتایا کہ ضلع ملتان سے تعلق رکھنے والے معذور مستحقین کا ڈیٹا نادرا نے ابھی فراہم نہیں کیا اس لئے ضلع ملتان دوسرے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔اسدللہ خان نے بتایا کہ ان معذور افرا د کو موبائل نمبر کی سم بھی فراہم کی جارہی ہے جس پر ہر تین ماہ بعد مالی امداد بارے میسج موصول ہوگاجس پر وہ بنک آف پنجاب یا کسی بھی اے ٹی ایم سے خدمت کارڈ کے ذریعے رقم وصول کر سکیں گے ۔خانیوال سے نمائندہ پاکستان+ ڈسٹرکٹ رپورٹر وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی طرف سے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی حکومت پنجاب کے زیر اہتمام صوبہ بھر کی طرح ضلع خانیوال میں بھی ’’پنجاب خدمت کارڈ پروگرام‘‘ کے تحت مستحق معذور افراد میں خدمت کارڈ ز کے اجراء کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خانیوال میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا ، ممبران صوبائی اسمبلی نشاط احمد ڈاہا ، چوہدری فضل الرحمن ، ڈی سی او خالد محمود شیخ تھے جبکہ تقریب میں سرکاری افسران ، سماجی شخصیات ، معذورافراد او رانکے عزیزو اقارب نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے محمد خان ڈاہا نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے معذوروں کیلئے خدمت کارڈکا اجراء احسن اقدام ہے ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا نے کہا کہ پنجاب خدمت کارڈ پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں دو ارب روپے سالانہ کی خطیر رقم رکھی گئی ہے جس کے تحت 2لاکھ معذور افراد کی کفالت کی جائیگی اور یہ رقم 3600روپے سہ ماہی جوکہ 1200روپے ماہوار بنتی ہے دی جائے گی۔ ایم پی اے چوہدری فضل الرحمن نے کہا کہ خدمت کارڈ کا اجراء بہت بڑا اقدام ہے ۔تقریب میں ڈی سی او خالدمحمود شیخ نے بتایا کہ ابتدائی مرحلہ میں ضلع خانیوال کے 3149معذور افراد کو خدمت کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ بعد ازاں ایم این اے محمد خان ڈاہا ، ایم پی ایز نشاط احمد خان ڈاہا اورچوہدری فضل الرحمن نے ڈی س او خالدمحمود شیخ کے ہمراہ مستحق معذورافراد میں خدمت کارڈ تقسیم کرکے ’’خدمت کارڈز پروگرام‘‘ کا افتتاح کیا ۔کبیر والا سے نامہ نگارکے مطابق دکھی انسانیت کی خدمت کرنا سب سے بڑی عبادت ہے ،وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کے بلند ویژن کے تحت حکومت پنجاب کی جانب سے ’’خدمت سکیم کارڈ ‘‘ کے ذریعے معذورافراد کو ماہانہ کی بنیاد پر مالی امداد کی فراہم کرنے کا سلسلہ احسن اقدام ہے ،ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا محمد اکبر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبیروالا میں پنجاب حکومت کی جانب سے معذور افراد کی مالی امداد کے لئے ’’خدمت سکیم کارڈ ‘‘ کے جاری کردہ کارڈ کی تقسیم کرنے کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر خدمت سکیم کارڈ تحصیل کبیروالا کے فوکل پرسن اور گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن کبیروالا کے پرنسپل سہیل بابر کھیڑا نے شرکاء تقریب کو بتایا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ایک شفاف طریقہ کار کے ذریعے خالصتاً میرٹ پر تحصیل کبیروالا کے 1350افراد کو ’’خدمت سکیم کارڈ ‘‘ کے لئے اہل قرار دیا گیا ہے ،جنہیں 1200روپے ماہانہ بینک اے ٹی ایم کے ذریعے ملیں گے ۔تقریب کے آخر میں مہمانان خصوصی واعزاز اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا محمد اکبر ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبیروالا ڈاکٹر آفتاب احمد گجر،بارایسوسی ایشن کبیروالا کے صدر مہر اللہ دتہ کملانہ،جنرل سیکرٹری مہر امتیاز احمد سسرانہ ،سابق سٹی ناظم مہر عبدالرزاق جوتہ ،تاجر اتحاد گروپ کے رہنما چوہدری عبدالرشید ارائیں ،پبلک ریلینشن آفیسر نیسلے پاکستان ظفر اقبال اور فوکل پرسن سہیل بابر کھیڑا نے معذور افراد محمد اختر،اللہ رکھا،محمد علی ،قاری رجب علی ،ولی محمد ،نوید عباس،حافظ مقبول ،الطاف حسین ،محمد طفیل،اسامہ یوسف اور دیگر میں خدمت سکیم کے کارڈ تقسیم کئے ۔تقریب میں ٹی ایم او مہر امتیاز احمد جوئیہ،ایس ڈی او ملک منظور حسین،ڈاکٹر عدیل ،ڈاکٹر قیصر، سیاسی،سماجی ،عوامی شخصیات اور منتخب جنرل کونسلر ز مہر مزمل چدھرڑ،شفیق صدیق دھاریوال،حفیظ سعیدی ،مہر زوار حسین سڈھل،ملک عمر طارق،اختر حسین سجاد سہو،میاں حفیظ الرحمن فاروقی ،راؤ منور علی ،نسیم بی بی ،ارم طفیل ،مجاہد سعیدی ،طالب حسین اور دیگر نے شرکت کی ۔میاں چنوں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے میاں چنوں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں معذور افرا دمیں خدمت کارڈ تقسیم کئے جا رہے ہیں،تحصیل میاں چنوں کے 827افراد میں خدمت کارڈ تقسیم کئے جائیں گے،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر امجد سلیم سرگانہ نے بتایا کہ یہاں تمام عملہ ایمانداری سے کام کر رہا ہے ،اگر کسی کوکوئی شکایت ہو تو وہ مجھ سے رابطہ کرے،جبکہ مس غازیہ سحر کو معذور افراد کی فوکل پرسن اور ایم ایس ڈاکٹر عامر حسین کھیڑا کومیڈیکل بوڑڈ کا انچارچ بنایا گیا ہے۔ مظفرگڑھ(کوٹ ادو سے نمائندہ پاکستان + تحصیل رپورٹر ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر شوکت علی نے کہا کہ عوامی خدمت کا سفر بلاتفریق جاری رکھا جائے گا ،اس سلسلے میں حکومت پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی سربراہی میں صوبہ بھر میں 2ارب روپے کی خطیر رقم سے دو لاکھ سے زائد مستحق معذور افراد کی فلاح کیلئے خدمت کارڈ کا اجراء کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں خدمت کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ضلع مظفر گڑھ میں 15352معذور افراد کو خدمت کارڈ جاری کیے جارہے ہیں جس میں تحصیل مظفر گڑھ کے 5649،کوٹ ادو کے 4426،علی پور کے 1815،اور تحصیل جتوئی کے 3464معذور افراد شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خدمت کارڈ کے حامل افراد کو سہ ماہی بنیاد پر 3600روپے بذریعہ اے ٹی ایم کارڈ اور زونگ کمپنی کی کسی بھی فرنچائز سے ادائیگی کی جائے گی ۔علی پورسے نمائندہ پاکستانکے مطابق خدمت کارڈ کا اجراء،معذورافراد کی امداد کا سلسلہ وزیراعلیٰ پنجاب کااحسن اقدام ہے ملک ریاض حسین ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر۔ تحصیل علی پور کے 1985افراد مستفید ہونگے روزانہ 50افراد کو خدمت کارڈ جاری کیا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر علی پورظفر علی ملک نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصیکے مطابق ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے معذور افراد کو کسمپرسی حالت سے نکالنے کے لیے ان کی کفالت کا بیڑا اٹھایا ہے اور اس مقصد کے لیے معذور افراد کو پنجاب بھر میں خدمت کارڈ جاری کئے جا رہے ہیں یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کے ریسورس سنٹر میں خدمت کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر اے ڈی سی رانا سلیم احمد، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شاہد سلیم ، ڈاکٹر اقبال ہما ،ڈی او سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر بھی موجود تھے فوکل پرسن ڈی او سوشل ویلفےئر رائے اختر اظہر نے بتایا کہ ضلع وہاڑی میں اس وقت کل2660معذور افراد رجسٹرڈ ہیں ان میں وہاڑی تحصیل میں 839 بوریوالا میں 539اور میلسی تحصیل میں 1282معذور افراد رجسٹرڈ ہیں ان میں 322ذہنی معذور بھی شامل ہیں جن کے لیے خدمت کارڈ کے اجراء کا ابھی کوئی طریقہ کار طے نہیں کیا گیا اس موقع پر طبی معائنہ کے بعد معذور افراد میں ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم ،اور اے ڈی سی رانا سلیم احمد نے معذور افراد میں خدمت کارڈ تقسیم کئے، بورے والاسے تحصیل رپورٹرکے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے بھر کے دو لاکھ سے زائد معذور افراد کی بحالی کے لیے خدمت کارڈ کے ذریعہ ماہانہ 1200روپے تقسیم کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والامیں پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی جانب سے معذور افراد کو خدمت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی ذوالفقار علی سندرانہ،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر رانا محمد اکرم،ٹی ایم او رانا نوید احمد خاں،ایکسئین بلدیہ عاشق علی جاوید،صدر پی ایم اے ڈاکٹر خالد محمود چوہدری،میڈیکل افسران ڈاکٹر شاہد اقبال،ڈاکٹر محمد عمران بھٹی،چیف آفیسر بلدیہ چوہدری نثار احمد،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران محمد صغیر رامے،بزرگ مسلم لیگی رہنماء نائب صدر انجمن تاجران چا چا محمد اسلم،صدر انجمن کریانہ مرچنٹ راؤ نو ر محمد اور دیگر نمائندہ شخصیات نے بھی شرکت کی اس موقع پر میاں طارق محمود ،اصغر علی جاوید ،چوہدری اکرام الحق،رانا عبدالوحیدخاں،مہر اعجا زاحمدو دیگر بھی موجود تھے، میلسی سے تحصیل رپورٹر + سٹی رپورٹر+ نمائندہ خصوصی + نمائندہ پاکستان کے مطابق صوبائی وزیر خصوصی تعلیم آصف سعید منیس نے کہا ہے کہ خصوصی افراد ہمارے ملک اور معاشرے کا اہم حصہ ہیں خصوصی بچوں کو تعلیم اور معذور افراد کی مالی معاونت کرنا حکومت پنجاب کی اہم ذمہ داری ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں خدمت کارڈ کا اجراء کیا جا رہا ہے اس رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے تا کہ معذور افراد کو بغیر کسی دقت کے مالی معاونت مل سکے 1.2ارب روپے کی خطیر رقم سے شروعات کی جا رہی ہے پنجاب بھر کے دو لاکھ خصوصی افراد کو خدمت کارڈ جاری کیئے جا رہے ہیں تحصیل میلسی میں 1119افراد کی رجسٹریشن کی گئی ہے جنہیں 12سو روپے ماہانہ دیئے جائیں گے خصوصی افراد کی تعداد اور مالی معاونت کی رقم میں بھی اضافہ کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں خصوصی افراد کو خدمت کارڈ کی تقسیم کی تقریب سے کیا صوبائی وزیر آصف سعید منیس نے خدمت مرکز کا افتتاح کیا تقریب سے ایم ایس ڈاکٹر جہانگیر شہزادہ ، اسسٹنٹ کمشنر میلسی سید شفقت رضا بخاری نے بھی خطاب کیا تقریب میں توصیف احمد خان یوسفزئی ، سابق تحصیل ناظم عاصم سعید منیس ، یو سی نو منتخب چیئرمین راؤ محمد اسحاق، انجمن تاجران میلسی کے صدر شیخ محمد سلیم ، ملک خوشی محمد ، چوہدری الطا ف، حاجی احمد یار ، میاں عبد الخالق ، میاں سجاد احمد ، ڈی ایس پی میلسی شبیر احمد وڑائچ ، ایس ایچ او سٹی شمعون خان جوئیہ ، بھی موجو د تھے بعد ازاں صوبائی وزیر اور سابق تحصیل ناظم عاصم سعید منیس نے معذور افراد میں خدمت کارڈ تقسیم کیئے، بہاولپورسے بیورورپورٹ کے مطابق بہاول پور ڈویژن میں بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کی خدمت کارڈ سکیم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن ثاقب ظفر اور رکن صوبائی اسمبلی کاظم پیرزادہ نے ایک تقریب میں ڈویژن بھر کے منتخب 45 معذور افراد میں کارڈ تقسیم کئے۔ اس سلسلے میں کمشنر کے کمیٹی روم میں تقریب منعقد ہوئی ،جس میں رکن صوبائی اسمبلی حسینہ بیگم اور ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر عمران سکندر بلوچ کے علاوہ ضلع بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خاں کے خصوصی افراد نے شرکت کی۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن ثاقب ظفر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بہاولپور ڈویژن میں 20 ہزار سے زائد معذور افراد کو خدمت کارڈ دیئے جائیں گے اور ہر تین ماہ بعد ان افراد کو تقریباً ساڑھے سات کروڑ روپے کی مالی امداد دی جائے گی بعد ازاں کمشنر بہاولپور ڈویژن ثاقب ظفر، ارکان صوبائی اسمبلی کاظم پیرزادہ اور حسینہ بیگم نے تقریب میں آئے ہوئے معذور افراد میں خدمت کارڈ تقسیم کئے۔احمدپورشرقیہ سے نامہ نگارضلع بہاولپور میں معذور افراد کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے خدمت کارڈ کے اجراء کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں ضلع بہاولپور کی پانچ تحصیلوں میں پانچ ہزار معذور افراد کو کارڈ جاری کئے جائیں گے جس میں حیرت انگیز طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ احمدپورشرقیہ تحصیل میں معذوروں کی تعداد 2914 سامنے آئی ہے۔ جبکہ باقی پورے ضلع کی 4تحصیلوں میں 2086 معذور افراد رجسٹر ڈ کئے گئے ہیں جس سے معلوم ہوا ہے کہ احمدپورشرقیہ میں پورے ضلع کی نسبت معذور افراد کی تعداد کئی گنا زیادہ ہے جو کہ علاقہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ اس سلسلے میں فوکل پرسن ڈاکٹر اورنگزیب نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر معذوروں کو خدمت کارڈ جاری کئے جائیں گے ۔لیاقت پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے معذوروں کیلئے خدمت کارڈ پروگرام کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور ظہور حسین بھٹہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کیا جنہوں نے بتایا کہ خدمت کارڈ کا اجراء حکومت پنجاب کا عظیم الشان اقدام ہے ڈپٹی ڈسٹر کٹ سوشل آفیسرعائشہ مجتبی نے بتایا کہ سروے کے مطابق تحصیل لیاقت پور میں 3ہزار 4سو 70 معذور افراد کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے جنہیں بورڈ کی منظور ی کے بعد کارڈ جاری کیے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ یہ سلسلہ ایک ماہ تک جاری رہے گا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ندیم ضیاء ، ڈاکٹر ارشاد حامد ، ڈٖاکٹر بلال ، ڈاکٹر محمد رفیق غوری ، ڈاکٹر ناصر علی, ڈاکٹر محمد طارق ، جمعہ خان انجم ، ایاز اکرام ، ظفر حسین چوہان ، خورشید احمد خور شید ، رانا کامران اسلم ، خرم خورشید بھی موجود تھے۔خان پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی نمائندہ جماعت ہے ،غریب معذور افراد کی مالی امداد کے لیے حکومت پنجاب نے دو ارب کے خطیر فنڈ جاری کر دیے ہیں ۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں خدمت کارڈ سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے محمد نواز خان رند ایم پی اے نے کہا کہ کسان پیکج میں غریب کسانوں کو مالی امداد فراہم کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں نواز شریف نے عملی طور پر ثابت کردیا کہ وہ غریب عوام کی خدمت کا بھر پور جذبہ رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام معذور افراد کو خدمت کارڈ کے اجراء کے حوالے سے تحصیل خان پور میں خصوصی کاؤنٹر بنا دیا گیا ہے جس میں نادرا کے ریکارڈ میں موجود معذور اور معذور ی کا سرٹیفکٹ رکھنے والوں کی تصدیق کے بعد انہیں خدمت کارڈ جاری کئے جائیں گے ۔ دنیا پور سے نامہ نگار کے مطابق اسسٹنٹ کشمنر دنیا پور محمد آصف حیات لودھی نے گذشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دنیا پور میں قائم خدمت کارڈ سنٹر میں حکومت پنجاب کی معذور افراد کے لیے شروع کی گئی سکیم کا کا فیتہ کاٹ کر اور معذور افراد میں خدمت کارڈ تقسیم کر کے ان سکیم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا اس موقع پر ڈی ایس پی مہر اسحاق سیال، تحصیل میونسپل آفیسر راؤ محمد علی اور سٹی پریس کلب کے صدر راؤ عابد علی خاں بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے بتایا کہ تحصیل دنیا پور کے 1021 معذور افراد جن میں 657 اٹھارہ سال سے زائد اور 364 اٹھارہ سال سے کم عمر معذور شامل ہیں اس سکیم سے استعفارہ حاصل کر سکیں گے۔ رحیم یار خان سے بیورو نیوزکے مطابق ڈی سی او کیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی قیادت میں جس طرح عوامی خدمت کی مثالیں قائم کر رہی ہے اس کی نظیر نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال میں معذور افراد کے لئے قائم خدمت کارڈ اجراء سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان کے12ہزار 950رجسٹرڈ معذور افراد میں خدمت کارڈ شفاف انداز میں تقسیم کئے جائیں گے جس سے ان معذور افراد کو سہ ماہی بنیادوں پر بذریعہ اے ٹی ایم 3600روپے ملیں گے۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پورٹس اینڈ شیپنگ میاں امتیاز احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2ارب کی لاگت سے معذور افراد کی امداد کا پیکج وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا مستحسن اقدام ہے ۔ تقریب سے مسلم لیگ(ن)کے رہنما حاجی محمد ابراہیم ، کاروباری شخصیت چوہدری اسد غفار و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ خدمت کارڈ اجراء کے سلسلہ میں ضلعی فوکل پرسن ڈی او (سی)ڈاکٹر جاوید احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام تحصیلوں کے ٹی ایچ کیوز میں خدمت کارڈ اجراء سینٹر قائم کر دیئے گئے ہیں اور معذور افراد کو سنٹر تک لانے اور واپس چھوڑنے کے لئے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔تقریب میں ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر افضل ثاقب، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر حسن خان، ای ڈی او زراعت ظفر یاب حیدر، ڈی او زراعت امتیاز احمد، ڈی او لائیو سٹاک سید سبطین شاہ، تحصیل آفیسر ریگولیشن محمود علی ، شکیل یوسف، ڈاکٹر عبدالماجد خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔بعد ازاں ڈی سی او کیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال نے ایم این اے میاں امتیاز احمد کے ہمراہ خدمت کارڈ اجراء سینٹر کا فتتاح کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا۔راجن پور+عمر کوٹ (نامہ نگار+ نمائندہ پاکستان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لئے فی کس 1200روپے ماہانہ کے حساب سے سہ ماہی امداد 3600روپے خدمت کارڈ کے ذریعے ضلع راجن پور میں 7ہزار 422 معذور افراد کوتقسیم کئے جا رہے ہیں۔ ان کے لئے ضلع بھر میں تین سینٹرز بنائے گئے ہیں ۔یہ باتیں ڈی سی او ظہور حسین گجر نے معذور افراد میں خدمت کارڈ تقسیم کرنے کے موقع پر کیں۔اس موقع پر ڈی او سی آفتاب احمد،فوکل پرسن خدمت کارڈ ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی ،ای ڈی او صحت ،ای ڈی او زراعت،ای ڈی او ورکس، ای ڈی او فنانس،مسلم لیگ ن کے رہنماء ،معززین شہر،علماء کرام،ڈی او جنگلات،ڈی او لیبر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ دریں اثناء ڈی سی اوراجن پور ظہور حسین گجر نے کہا ہے کہ خدمت کارڈ کی ترسیل کے تمام اانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اورشفاف انداز میں متاثرین تک یہ امداد پہنچائی جائیگی ضلع بھر کے 7 ہزار سے زائد معذور بزرگ ،بچے اور خواتین کو خدمت کارڈ کے ذریعہ آج سے مالی امداد کی فراہمی کاآغازکردیا گیا ہے تینوں تحصیلوں جامپور،راجن پور اور روجہان میں خدمت کارڈ سنٹر زنے کام شروع کردیاہے یہ باتیں انہوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور میں خدمت کارڈسنٹر کے افتتاح کے موقع پر کہی۔منکیرہ سے نامہ نگارکے مطابق معذوروں کی مالی مدد خادم اعلی پنجاب کا انقلابی اقدام ہے،خدمت کارڈ کے اجراء سے ہر مستحق تک اس کا حق پہنچے گا مستحقین کا انتخاب انتہائی شفاف طریقے سے کیا گیا ہے پنجاب بھر کے 2لاکھ معذور افراد کی کفالت کا ذمہ پنجاب حکومت نے لیا ہے اور2ارب رپوے کی خطیر رقم مخصوص کی گئی ہے پنجاب کے معذوروں کے لیے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے اقدامات لائق تحسین ہیں ان خیالات کااظہار ایم پی اے ملک غضنفر عباس چھینہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منکیرہ میں معذور افراد میں خدمت کارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ،تحصیل منکیرہ کی 7یونین کونسلز کے 646معذور مستحق قرار دیئے گئے۔

مزید : ملتان صفحہ اول


loading...