خاتون رکن پارلیمنٹ کمبل لپیٹ کر اسمبلی میں پہنچ گئیں

خاتون رکن پارلیمنٹ کمبل لپیٹ کر اسمبلی میں پہنچ گئیں
خاتون رکن پارلیمنٹ کمبل لپیٹ کر اسمبلی میں پہنچ گئیں

  


سان تیاگو (ویب ڈیسک)سردی آج کل سب کو ستا رہی ہے،چلی میں خاتون رکن پارلیمنٹ کمبل لپیٹ کر اسمبلی چلی آئیں۔ چلی کے دار الحکومت سین تیاگو کے ایوان میں 38 سالہ رکن پارلیمنٹ کارلا روبیلاکواراکین کمبل میں دیکھ کر حیران رہ گئے۔کارلا نے سردی سے بچنے کیلئے ایک نہیں بلکہ دو کمبلوں سے خود کو ڈھانپ رکھا تھا۔ اس سلسلہ میں کارلا روبیلا نے کہا ہے کہ وہ خود کو بیمار محسوس کررہی تھی مگر اسمبلی کے اجلاس کو کسی صورت چھوڑنا نہیں چاہتی تھی اور اسی وجہ سے انہوں نے خود پر کمبل لپیٹ اجلاس میں شرکت کی۔ خاتون رکن کی کمبل میں بنائی جانے والی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...