جاں بحق افراد کے ساتھ ایک زخمی کو بھی مردہ خانے بھیج دیا گیا

جاں بحق افراد کے ساتھ ایک زخمی کو بھی مردہ خانے بھیج دیا گیا
جاں بحق افراد کے ساتھ ایک زخمی کو بھی مردہ خانے بھیج دیا گیا

  


مردان (ویب ڈیسک) مردان کے علاقے مایارکا رہائشی چار گھنٹوں تک جاں بحق افراد کے درمیان پڑا زندگی اور موت کی کشمکش میں پشاور لے جاتے ہوئے دم توڑگیا۔ زخمی نوجوان سعید ولد زغفران گل شناختی کارڈ بنوانے آیا تھا جہاں وہ خود کش دھماکے کی نذر ہوگیا۔ مردان میڈیکل کمپلیکس میں جاں بحق افراد کو منتقل کرتے ہوئے اسے بھی مردہ خانے بھیج دیا گیا جہاں وہ کئی گھنٹوں تک پڑا رہا پھر جب اس کا بھائی وہاں پہنچا تو اس نے ہسپتال انتظامیہ کو اطلاع دی جس کے بعد اسے نکال لیا گیا ۔ تاہم اس کی حالت تشویشناک تھی جس پر اسے پشاور ریفر کردیا گیا لیکن وہ راستے میں دم توڑگیا۔

مزید : مردان


loading...