اٹلی کے وزیر اعظم کا پیش کردہ دستوری اصلاحات منظور نہ ہونے پر اپنے منصب سے مستعفی ہو نے کا اعلان

اٹلی کے وزیر اعظم کا پیش کردہ دستوری اصلاحات منظور نہ ہونے پر اپنے منصب سے ...
اٹلی کے وزیر اعظم کا پیش کردہ دستوری اصلاحات منظور نہ ہونے پر اپنے منصب سے مستعفی ہو نے کا اعلان

  


روم (اے پی پی) اٹلی کے وزیر اعظم میتیو رینزی نے پیش کردہ دستوری اصلاحات منظور نہ ہونے پر اپنے منصب سے مستعفی ہو نے کا اعلان کیا ہے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹلی میں دستوری اصلاحات کی منظوری کے لئے آئندہ سال کی دوسری ششماہی میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا جائے گا۔ رینزی کی اصلاحات کو ابھی پارلیمنٹ سے منظوری حاصل کرنا ہے اور اس کے بعد اطالوی عوام ریفرنڈم کے ذریعے انہیں دستور کا حصہ بنائیں گے۔ان اصلاحات میں ایوانِ بالا کے اراکین کے انتخاب کے لئے نئے طریقے اور اختیارات کو محدود کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...