آصف علی زرداری پر کوئی مقدمہ نہیں، وہ پاکستان آئیں گے: وزیراعلیٰ سندھ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری پر کوئی مقدمہ نہیں ہے، وہ پاکستان ضرور آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کیساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ” کیا سندھ حکومت کو خدشہ ہے کہ زرداری پاکستان آئیں گے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا؟“ تو قائم علی شاہ نے جواب دیا کہ آصف علی زرداری پر کوئی مقدمہ نہیں ہے تاہم وہ طبیعت کی ناسازی کے باعث بیرون ملک ہیں اور صحت یاب ہونے پر وہ پاکستان آئیں گے۔