افغانستان ، امریکی ڈرون حملے میں 2 طالبان کمانڈر ہلاک ہوگئے

افغانستان ، امریکی ڈرون حملے میں 2 طالبان کمانڈر ہلاک ہوگئے
افغانستان ، امریکی ڈرون حملے میں 2 طالبان کمانڈر ہلاک ہوگئے

  


کابل(آئی این پی ) افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 2 طالبان کمانڈر ہلاک ہوگئے ۔افغان میڈیاکے مطابق صوبہ لغمان میں امریکی ڈرون حملے میں 2 طالبان کمانڈر مارے گئے ۔صوبائی گورنر کے ترجمان سرحدی زاک کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارے نے ضلع علیشنگ کے علاقے مسبوط میں عسکریت پسندوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں طالبان کمانڈر زرجان اور دل آغا مارے گئے ۔طالبان کمانڈر سیکورٹی فورسز پر حملوں ،بم دھماکوں اور دہشتگردی کی دیگر کاروائیوں میں ملوث تھے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...