کینیڈا میں موسم سرما کی پہلی برفباری ، معمولات زندگی درہم برہم ، متعدد پروازیں ملتوی ،300 سے زائد ٹریفک حادثات

کینیڈا میں موسم سرما کی پہلی برفباری ، معمولات زندگی درہم برہم ، متعدد ...
کینیڈا میں موسم سرما کی پہلی برفباری ، معمولات زندگی درہم برہم ، متعدد پروازیں ملتوی ،300 سے زائد ٹریفک حادثات

  


اوٹاوا (آئی این پی ) کینیڈا میں موسم سرما کی پہلی برف باری نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیا، شدید برف باری کے باعث کئی پروازیں ملتوی کر دی گئیں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق کینیڈا کے جنوبی صوبے ہونٹاریو میں دس انچ سے زائد برف باری ہوئی ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے۔ سڑکوں پر برف جمنے سے ٹریفک کے نظام میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کے مطابق برف باری کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت میں300 سے زائد ٹریفک حادثات ہوئے ہیں۔ برف ہٹانے کے لیے200 سے زائد گاڑیاں تعینات کی گئی ہیں جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...