ہائی ویز کی تعمیر سے معاشروں میں تبدیلی پیدا ہوتی ہے،میر حاصل بزنجو

ہائی ویز کی تعمیر سے معاشروں میں تبدیلی پیدا ہوتی ہے،میر حاصل بزنجو
ہائی ویز کی تعمیر سے معاشروں میں تبدیلی پیدا ہوتی ہے،میر حاصل بزنجو

  


ژوب(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان نیشنل عوامی پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ ہائی ویز کی تعمیر سے معاشروں میں تبدیلی پیدا ہوتی ہے وزیر اعظم نواز شریف کے وژن کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔

اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ مغل کوٹ کیرج وے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے گزشتہ دور میں گوادر پورٹ کا افتتاح نہ ہوسکا جس پر افسوس ہے، بدقسمتی سے ماضی میں موٹر ویز منصوبوں کی تکمیل نہ ہوسکی۔

نواز شریف نے مجھے گوادر پورٹ کے افتتاح کیلئے جاپان سے بلوایا تھا ،نواز شریف گزشتہ ادوار میں بھی ترقی کے ویژن پر عمل پیرا تھے،بلوچستان میں اس شاہراہ کی تعمیر سے عوام میں معاشرتی تبدیلی پیدا ہوگی،بلوچستان کے عوام نواز شریف کے مشکور ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...