شاہ رخ کے ایک جواب نے کاجول کولاجواب کردیا

شاہ رخ کے ایک جواب نے کاجول کولاجواب کردیا
شاہ رخ کے ایک جواب نے کاجول کولاجواب کردیا

  


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک پریس کانفرنس کے دوران شاہ رخ خان کے جواب در جواب نے کاجول کو لاجواب کردیا۔

بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق ایک پریس کانفرنس کے دوران شاہ رخ اور کاجول سے سوال کیاگیاکہ بالی ووڈ کی جوڑیوں رنویردپیکا، رنبیر دپیکا، سدھارتھ عالیہ اور فواد سونم میں سے کسے مستقبل کی کاجول شاہ رخ جوڑی سمجھتے ہیں جس پر شاہ رخ خان نے کہاکہ ان کے بیٹے ابرام اور ایشوریاکی بیٹی آرادھیا کی جوڑی ہی صرف وہ جوڑی ہوسکتی ہے جو شاہ رخ اور کاجول کا متبادل ہوسکے ۔

شاہ رخ کے اس جواب سے کاجول نے اتفاق نہیں کیا اور کہاکہ ابرام کی عمر آرادھیا سے کم ہے تو شاہ رخ خان نے کہاکہ پھر کیا ہوا؟ اگر میں آپ سے چھوٹاہوتاتو کیاآپ مجھ سے رومانس نہ کرتیں؟ پیار کی کوئی عمر نہیں ہوتی ۔

مزید : تفریح


loading...