دنیا کی مہنگی ترین موٹروے سے بھی مہنگی سڑک بنانے کا منصوبہ تیار، ٹھیکہ دیدیاگیا

دنیا کی مہنگی ترین موٹروے سے بھی مہنگی سڑک بنانے کا منصوبہ تیار، ٹھیکہ ...
دنیا کی مہنگی ترین موٹروے سے بھی مہنگی سڑک بنانے کا منصوبہ تیار، ٹھیکہ دیدیاگیا

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے دنیا کی مہنگی ترین موٹروے سے بھی کروڑوں روپے مہنگی سڑک بنانے کا منصوبہ تیار کرلیاہے اور اس ضمن میں ٹھیکہ بھی دیدیاہے جس میں اندازاً9 ارب روپے سے زائد کا عوام کو ٹیکہ لگایاگیا۔

92نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر فرخ سلیم نے بتایاکہ موٹروے اور ایکسپر یس وے بنانے کا معاملہ اتنا سیدھانہیں ، یہ نہایت پیچیدہ ہوتاہے ، پہلے تو ہمیں یہ معلوم کرلیناچاہیے کہ کیا یہ موٹروے ہے یا ایکسپریس وے ،کیا یہاں پر کنکریٹ استعمال کی جائے گی یانہیں ، کیا سطح ہموار ہے یا راستے میں پہاڑی علاقے آئے ہیں ۔ کیا ٹنل بنائی جارہی ہیں یا نہیں ؟

اُنہوں نے بتایاکہ وہ دنیا کی موٹرویز سے اس منصوبے کا موازنہ کرچکے ہیں ، اطلاعات کے مطابق 230کلومیٹر موٹروے بنانے کا 148ارب روپے کا ٹھیکہ دیاگیاہے ، اس حساب سے 64کروڑروپے کا ایک کلومیٹر بنتاہے ، دنیا میں جب بھی موازنہ ہوتاہے توفی کلومیٹر کے حساب سے کیاجاتاہے ، سستی ترین موٹروے کا تخمینہ تقریباً بیس کروڑ روپے لگایاجاتاہے لیکن مہنگی ترین اندازہ ساٹھ کروڑروپے میں بنتی ہے ۔ یعنی کہ پاکستان میں مہنگی ترین سے بھی مہنگی سڑک بننے جارہی ہے اور فی کلومیٹر چار کروڑ روپے اضافی لاگت ہے ۔ اگر چار کروڑروپے بھی اضافی سمجھیں تو اس حساب سے 9ارب 20کروڑ روپے کاقومی خزانے کو سیدھاسیدھا ٹیکہ ہے ۔

مزید : رئیل سٹیٹ


loading...