روس داعش کے سدباب کیلئے افغان پولیس کو اگلے ماہ 10ہزار کلاشنکوفیں دےگا، طالبان سے مفاہمت پر بھی تیار

روس داعش کے سدباب کیلئے افغان پولیس کو اگلے ماہ 10ہزار کلاشنکوفیں دےگا، ...
روس داعش کے سدباب کیلئے افغان پولیس کو اگلے ماہ 10ہزار کلاشنکوفیں دےگا، طالبان سے مفاہمت پر بھی تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس افغانستان میں داعش کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کے سد باب کے لئے اگلے ماہ جنوری میں افغان پولیس کو 10ہزار اے کے 47کلاشنکوفیں دے گا۔ چین کی سرکاری خبر ایجنسی زنہو ا کے مطابق روسی صدارتی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف نے ٹی اے ایس ایس نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ کابل کو گولہ بارود فراہمی کے معاہدوں کے تحت روس کی وزارت داخلہ نے افغانستان کو 10ہزار اے کے 47کلاشنکوفیں دینے کا معاملہ حل کر لیا ہے اور قوی امکان ہے کہ اگلے ماہ جنوری 2016میں افغانستان کو اسلحہ کی یہ کھیپ پہنچا دی جائے گی ۔
ضمیر کابلوف نے مزید بتایا کہ 2001ءمیں طالبان کی حکومت گرائے جانے کے بعد افغان طالبان بیرونی طاقتوں اور حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں اور افغانستان کے بعض علاقوں پر دوبارہ قبضہ حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہو ئے ہیں تاہم افغانستان میں داعش کے بڑھتے ہوئے اثر ورسوخ کے باعث تشویش میں مبتلا ہیں کیونکہ داعش کے دہشتگرد نہ صرف حکومت بلکہ طالبان مخالف رویہ رکھتے ہیں ۔ضمیر کابلوف نے بتایا کہ طالبان پر اقوام متحدہ کی پابندیاں نرم ہونے کی صورت میں روس طالبان کے لئے لچکدار موقف اپنانے کے لئے تیار ہے اگرچہ یہ افغانستان کے مفادات سے متصادم نہیں ہونا چاہیے ۔