خیبرپختونخوا کی پہلی صنعتی پالیسی کا اعلان ،سپیشل اکنامک زون قائم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرا علیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے خیبرپختونخوا کی پہلی صنعتی پالیسی کا اعلان کردیا۔
صنعتی پالیسی کے مطابق صوبے میںسپیشل اکنامک زون قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔حطار اکنامک زون میں دسمبر 2016 سے پہلے بننے والی صنعتوں کیلئے زمین پر25 فیصدرعایت دی جائے گی جبکہ کراچی سے ان صنعتوں کیلئے آنیوالے سامان پر 25 فیصد کرایہ صوبائی حکومت ادا کریگی ۔صوبے میں2018 سے پہلے بننے والی صنعتوں کوانکم ٹیکس کی مدمیں چھوٹ دی جائیگی۔
صنعتی پالیسی سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولت فراہم کریں گے اور ون ونڈو آپریشن سے صنعتکاروں کے مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کو اراضی کی خریداری پر 25 فیصد سبسڈی دیں گے جبکہ صنعتی قرضوں پر 5 فیصد مارک اپ بھی ادا کرینگے اس کے علاوہ 25 فیصد سستی بجلی دیں گے۔