این اے 122 کے حوالے سے درخواست خارج ہوجائے گی، سردار ایاز صادق
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پوری امید ہے این اے 122 کے حوالے سے درخواست خارج ہوجائے گی۔ این اے 122 میں کوئی ایسا ووٹ نہیں جو انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد ڈالا یا نکالا گیا ہو۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نواز شریف کی سالگرہ اور نواسی کی شادی کی مبارکباد دینے آئے تھے ان کے دورہ پاکستان کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔یہ اچھی بات ہے کہ وہ خود چل کر ہمارے پاس آئے بات چیت نہیں ہوگی تو پاک بھارت مسائل کیسے حل ہونگے۔