ضرب عضب کامیابی سے جاری ، خیبر سے کراچی تک امن و سکون کی لہر ہے:صدر ممنون حسین

ضرب عضب کامیابی سے جاری ، خیبر سے کراچی تک امن و سکون کی لہر ہے:صدر ممنون حسین
ضرب عضب کامیابی سے جاری ، خیبر سے کراچی تک امن و سکون کی لہر ہے:صدر ممنون حسین

  


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے جس کی وجہ سے آج خیبر سے کراچی تک امن و سکون کی لہر ہے۔قبائلی علاقوں سے دہشتگردی کا خاتمہ ہورہا ہے ،فاٹا میں معیشت کا پہیہ پھر چل پڑا ہے، پاکستان کی تعمیروترقی کا کام شروع ہوچکاہے قبائلی عوام کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے گا۔

فاٹا یوتھ فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ فاٹا یوتھ فیسٹیول کے پر امن انعقاد پر مبارکباد پیش کرتاہوں ایسے فیسٹیول ہر سال منعقد ہونے چاہیں نوجوانوں کا جوش ظاہر کرتاہے کہ دہشتگردی ختم ہوچکی ہے۔ مساجد میں حملے کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، دہشتگرد دشمن قوتوں کے آلہ کار ہیں،دھماکے اور دہشتگردی کرنے والے اپنا طرز عمل ٹھیک کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن اب ہمارے بچوں کے ہاتھوں میں ہتھیار نہیں دے سکتابہادر قبائلی عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...