شہید پولیس اہلکار خدا بخش کی فرانزک رپورٹ مرتب ،ملزم کا خاکہ بھی تیار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہید پولیس اہلکار خدا بخش کی فرانزک رپورٹ مرتب کر لی گئی جبکہ ملزم کا خاکہ بھی تیارہو گیا ہے ۔ ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 12ربیع الاول کو نارتھ نظام آباد میں پولیس اہلکار خدا بخش کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکار کو نشانہ بنانے والے ملزم کا خاکہ عینی شاہد کی مدد سے تیار کر لیا گیاہے ۔رینجرز نے پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے ملزم کے سر کی قیمت 10لاکھ روپے انعام مقررکر رکھی ہے ۔