کسان اتحادکامیپکوآفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ،ملک بھر میں زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ
ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) کسان اتحادکے زیر اہتمام کسانوں کی کثیر تعداد مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے میپکوآفس کے سامنے پہنچ گئے ۔ جیو نیوز کے مطابق کسان اتحادکے زیر اہتمام کسانوں کی کثیر تعداد میپکوآفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر رہی ہے ۔ کسان اتحادنے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے،بجلی کے نرخ کم کرکے کسانوں کو سہولتیں دی جائیں۔