پنجاب اور سندھ کے 42 اضلاع میں ملتوی شدہ بلدیاتی انتخابات ،پنجاب میں آزاد امیدوارو ں اور سندھ میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

پنجاب اور سندھ کے 42 اضلاع میں ملتوی شدہ بلدیاتی انتخابات ،پنجاب میں آزاد ...
پنجاب اور سندھ کے 42 اضلاع میں ملتوی شدہ بلدیاتی انتخابات ،پنجاب میں آزاد امیدوارو ں اور سندھ میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ 13 اضلاع میں ملتوی شدہ بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پنجاب کے مکمل29 اضلاع کا غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیاہے جس کے مطابق پنجاب میں آزاد امیدواروں  اور سندھ میں  پیپلز پارٹی نے میدان مار لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کی مکمل26 نشستوں کے نتائج موصول ہو گئے ہیں جن میں سےآزاد امیدواروں نے 10 نشستوں پر میدان ما رلیاہے جبکہ ن لیگ 8 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،پاکستان تحریک انصاف 5 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ،ق لیگ 2اور پیپلز پارٹی ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

سندھ میں 206 میں سے 171 نشستوں کے غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 128 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر جبکہ متحدہ قومی موومنٹ 18 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ن لیگ 12،سندھ یونائٹڈ پارٹی 8 اور فنکشنل لیگ ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

پنجاب کے 154 اور سندھ کے 60 حلقوں میں پولنگ کا عمل صبح ساڑھے 7 بجے شروع ہوا جو شام ساڑھے 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ پولنگ کا عمل پرامن بنانے کیلئے سیکیورٹی بھی تعینات کی گئی تھی تاہم کسی قسم کے جھگڑے کی خبر سامنے نہیں آئی اور پولنگ کا عمل انتہائی پرامن طریقے سے جار ی رہا ۔

پنجاب میں ڈیرہ غازی خان، لودھراں، منڈی بہاو الدین، فیصل آباد، شیخو پورہ اور راولپنڈی سمیت 29 اضلاع میں جب کہ سندھ میں کراچی، حیدرآباد، ٹندوالہ یار، نوابشاہ، میر پور خاص، گھوٹکی اور بے نظیر آباد سمیت 13 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ ہوئی۔

واضح رہے کہ سندھ اور پنجاب میں 2 مرحلوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران ان اضلاع میں پولنگ مختلف وجوہات کی بناءپر نہیں ہو سکی تھی۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...