سعودی عرب کی سب سے بڑی خواہش ایک ایسے عرب ملک نے پوری کردی جس سے کسی کو بھی اس کی توقع نہ تھی، فوجیں روانہ کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب کی سب سے بڑی خواہش ایک ایسے عرب ملک نے پوری کردی جس سے کسی کو بھی اس ...
سعودی عرب کی سب سے بڑی خواہش ایک ایسے عرب ملک نے پوری کردی جس سے کسی کو بھی اس کی توقع نہ تھی، فوجیں روانہ کرنے کا فیصلہ

  


کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن تنازعے کے باعث یمنی حوثی تحریک کے شدت پسند سعودی عرب کے خلاف حملے کر رہے ہیں مگر اب کویت سعودی عرب کے دفاع کے لیے سامنے آ گیا ہے اور اس نے حوثی باغیوں کے حملے روکنے کے لیے اپنی فوج سعودی عرب بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کویت کے اخبار ”ڈیلی القباس“ کی رپورٹ کے مطابق ”کویت حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اپنی زمینی افواج سعودی عرب پر کیے جانے والے حوثی باغیوں کے حملوں کو روکنے کے لیے سعودی عرب بھیجے گی۔“اخبار کے مطابق کویتی وزارت خارجہ نے اس معاملے پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔

مزید جانئے: سعودی فوجی اتحادمیں شامل بحرینی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

یمن میں حوثی باغیوں نے جب سے حکومت کو ملک بدر ہونے پر مجبور کیا اور پورے ملک پر قبضہ کرنا چاہا ہے تب سے اکثر عرب ممالک کی افواج یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں۔ یمنی حکومت اور عرب ممالک کی افواج نے ملک کے اہم حصے تو حوثی باغیوں سے واگزار کروا لیے ہیں مگر اب تک اس جنگ میں 6ہزار سے زائد لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں اور پہلے سے غربت کی چکی میں پستے ملک میں انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے۔سعودی عرب اور اس کے اتحادی حوثی باغیوں کے متعلق سمجھتے ہیں کہ وہ ایران کی شہ پر یمن میں لڑ رہے ہیں مگر ایران اور حوثی باغیوں کی طرف سے اس کی تردید کی جا چکی ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...