اگر آپ کا جیون ساتھی آپ میں دلچسپی نہیں لے رہا تو یہ تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

اگر آپ کا جیون ساتھی آپ میں دلچسپی نہیں لے رہا تو یہ تشویشناک خبر ضرور پڑھ ...
اگر آپ کا جیون ساتھی آپ میں دلچسپی نہیں لے رہا تو یہ تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ذہنی دباو کا جنسی زندگی پر اثر انداز ہونا ایک فطری عمل ہے جس سے عورت اور مرد دونوں یکساں طور پر متاثر ہو تے ہیں ۔دنیا بھر میں کشیدہ ماحول سے کئی طرح کے جنسی مسائل سامنے آرہے ہیں ،خصوصا دباﺅ اور کشیدگی کی وجہ سے تو جنسی تعلقات پر بہت برا اثر پڑتا ہے ۔

بھارتی ٹی وی” زی نیوز“ کے ایک خصوصی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر کی جانے والی ریسرچ اس بات پر متفق ہے کہ زندگی میں پیدا ہونے والی کسی بھی وجہ سے کشیدگی، مالیاتی بحران، مصروف زندگی یا دباو  کی وجہ سے جنسی زندگی برباد ہو کے رہ جاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طر ح کے مسائل کے شکار مرد و خواتین میں جنس مخالف کی کشش اور جنسی طاقت میں مسلسل کمی ہوتی رہتی ہے ،مصروف زندگی بھی جنسی زندگی میں کمی کی ایک بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔

ماہرین جنسیات کا کہنا ہے کہ خاص طور پر خواتین کی زندگی میں اس کا اثر زندگی میں کئی طرح کی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی وجہ سے پڑتا ہے۔ خواتین ملازمت کرنے کے علاوہ گھر یلو کام کاج میں بھی بہت زیادہ مصروف رہتی ہیں ،گھریلو کشیدگی اور دباو  کی وجہ سے خواتین میں جنسی صلاحیت اور صنفِ مخالف کی کشش بتدریج کم ہونے لگتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کا جیون ساتھی جنسی ضروریات سے لاتعلق ہوتا جا رہا ہے تو ضروری نہیں کہ وہ کسی اور کے ساتھ جسمانی ضرورت کو پورا کر رہا ہے ۔اگر آپ بھی ایسی کسی صورتحال سے دوچار ہیں تو اس صورت حال میں اپنے ساتھی کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنا اور اس کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کرنا ہی سب سے صحیح رہے گا۔ بحث ،شک و شبے اور کشیدگی کی وجہ سے بھی رشتے اکثر ٹوٹ جاتے ہیں اِنہیں بہرحال ٹوٹنے سے بچانا بھی ہماری اپنی ذمہ داری ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -