امریکی جنگی جہازوں کے قریب ایرانی میزائل کا تجربہ
تہران (آئی این پی)ایرانی بحریہ کی جانب سے گزشہ ہفتے امریکی جنگی جہازوں کے قریب میزائل تجربے کا انکشاف ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ میزائل ٹیسٹ آبنائے ہرمز کے میں کیا گیا، جہاں سے تیل لے جانے والے کمرشل بحری جہاز بھی گزرتے ہیں۔ اس میزائل تجربے کے بعد تاریخی جوہری معاہدہ کرنے والے ان دونوں ملکوں کے مابین تعلقات ایک مرتبہ پھر کشیدگی کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔