گھریلو جھگڑے پر باپ نے 2 معصوم بچوں کو گلا دبا کر قتل کردیا

گھریلو جھگڑے پر باپ نے 2 معصوم بچوں کو گلا دبا کر قتل کردیا
گھریلو جھگڑے پر باپ نے 2 معصوم بچوں کو گلا دبا کر قتل کردیا

  

میر پور خاص (ڈیلی پاکستان آن لائن) گھریلو جھگڑے پر ظالم باپ نے 2 معصوم بچوں کو گلا دبا کر قتل کردیا اور لاشیں پانی کے نالے میں پھینک دیں۔ اہل دیہہ جب مچھلی کا شکار کرنے گئے تو ان میں سے ایک شخص کے جال میں بچوں کی لاشیںآگئیں جس پر گاﺅں والوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے لاشیں قبضہ میں لے کر بچوں کے والد کو گرفتار کرلیا۔

’ جو جیتا وہی سکندر‘ کی ہیروئن عائشہ جھلکا اب کہاں ہیں اور کیسی دکھتی ہیں؟ دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سندھ کے ضلع میرپورخاص کے قریب گھریلو جھگڑے کے بعد سنگدل باپ نے 2 معصوم بچوں کو گلا دبا کر قتل کردیا اور لاشیں پانی کے نالے میں پھینک دیں۔ میرواہ گورچانی پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او اللہ ڈینو پہنور کے مطابق ملزم رانو کولہی نے میرپورخاص کے قریبی گوٹھ قربان علی شاہ میں اپنے 2 بچوں 3 سالہ بیٹی اور ڈیڑھ سالہ بیٹے کو گھریلو جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا اور بعد ازاں ان کی لاشوں کو قریبی پانی کے نالے میں پھینک دیا۔دونوں بچوں کی لاشیں گاو¿ں والوں کی جانب سے مچھلی کے شکار کے وقت پانی کے نالے سے برآمد ہوئیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید : میرپورخاص