ملک میں واٹر پالیسی ہی نہیں، عوام کوپانی کیسے میسر آ سکتا ہے، مہرین راجہ

ملک میں واٹر پالیسی ہی نہیں، عوام کوپانی کیسے میسر آ سکتا ہے، مہرین راجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر )سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ ساڑھے چا ر سالوں میں عوام کو صاف پانی کی فراہمی نہ ہوسکی ،عوام آلودہ پانی پینے سے بیمار ہورہے ہیں ، صاف پانی کی فراہمی کے لئے کئی محکمے بنائے گئے لیکن ان کی کارکردگی مایوس کن ہے۔

،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں واٹر پالیسی ہی نہیں، عوام کو صاف پانی کیسے میسر آ سکتا ہے، پنجاب میں ہر سال 23ہزار افراد ہیپاٹائٹس سی کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔۔