جہلم میں فیس بک پوسٹ پر لڑائی میں نوجوان قتل
جہلم (ویب ڈیسک) جہلم کے علاقہ اعظم پور میں فیس بک پر پوسٹ کی گئی تصویر پر کمنٹس دینے پر لڑائی کے دوران نوجوان جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پنڈ دادنخان کے نواحی گاﺅں اعظم پور میں بچوں میں لڑائی فیس بک پر پوسٹ کی گئی تصویر پر کمنٹس دینے پر ہوئی تھی جس میں بڑے بھی کود پڑے۔ دوران لڑائی ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ اس موقع پر ایک ڈنڈا گھر میں آئے مہمان داﺅد کے سر پر جالگا جس سے وہ چل بسا۔
لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔