اس پاکستانی جوڑے نے ایسے طریقے سے شادی کر ڈالی کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

اس پاکستانی جوڑے نے ایسے طریقے سے شادی کر ڈالی کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ...
اس پاکستانی جوڑے نے ایسے طریقے سے شادی کر ڈالی کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کرکٹ سٹار ویرات کوہلی اور فلم سٹار انوشکا شرما کی شادی کے بڑے چرچے ہوئے لیکن دبئی میں ایک پاکستانی جوڑے نے اپنی شادی پر ایسا رنگ جمایا ہے کہ لوگ انوشکا اور کوہلی کی شادی کو بھی بھول جائیں گے۔
ویب سائٹ Parhloکے مطابق یہ شادی دبئی کے ایک عالیشان مقام پر گزشتہ ہفتے سرانجام پائی اور اس شادی کی تقریب میں ہر چیز ہی بہت خاص اور نرالی تھی۔ مثال کے طور پر آپ نے شاید ہی کبھی سنا ہو کہ کسی شادی کی تقریب میں ایسے پھول استعمال کئے گئے ہوں جنہیں رنگ برنگے کپڑے کی کٹائی کے بعد ہاتھ سے سلائی کرکے تیار کیا گیا ہو۔ اس شادی پر ایسے پھولوں کی بہار تھی۔ دلہن کا لہنگا مشہور ڈیزائنر فراز منان نے تیار کیا تھا، جس کے لشکاروں نے دیکھنے والوں کی آنکھوں کو چندھیا کر رکھ دیا۔ اس شادی کی چکا چوند نے صرف تقریب کے شرکاءکو ہی حیران نہیں کیا بلکہ جب اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر آئیں تو انٹرنیٹ صارفین بھی دیکھتے ہی رہ گئے۔


شادی کی تقریب میں ہی دولہے کی بہن ملکہ مرچنٹ نے اعلان کر دیا کہ ان کے بھائی کی شادی کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی مقبولیت کا ریکارڈ توڑ دے گی، اور ان کی بات بڑی حد تک سچ ثابت ہوئی کیونکہ انٹرنیٹ پر ہر طرف اس شادی کا چرچا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -