نوبیاہتا دولہا ہسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے موت کی آغوش میں چلا گیا
بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بہاولپورمیں نوبیاہتا نوجوان دولہا غلط انجکشن لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال کی ایمرجنسی میں دولہے ’’ حامد عباسی ‘‘ کو بخار کی حالت میں لایا گیا ،جہاں نوسیکھیے ڈاکٹرز نے تیز بخار میں نوجوان کو غلط انجکشن لگا دیا جس کے نتیجے میں حامد کی طبیعت میں بہتری آنے کی بجائے مزید بگڑتی گئی اور وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد کچھ ہی دیر بعد دم توڑ گیا ۔ واقعے کے خلاف لواحقین نے شدید احتجاج کیا جس سے ہسپتال میدان جنگ بن گیا ۔لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ حامد عباسی کی موت ڈاکٹر کی لا پرواہی سے ہوئی ہے ،تاہم پولیس نے وکٹوریہ ہسپتال کے ڈاکٹر ساجد کو گرفتار کرلیاہے۔