اگر بانی متحدہ سمیت تمام جماعتیں حصہ لیں اورکراچی میں آج ہی الیکشن کرایا جائے تو کون سی پارٹی جیتے گی؟ تازہ سروے سامنے آگیا

اگر بانی متحدہ سمیت تمام جماعتیں حصہ لیں اورکراچی میں آج ہی الیکشن کرایا ...
اگر بانی متحدہ سمیت تمام جماعتیں حصہ لیں اورکراچی میں آج ہی الیکشن کرایا جائے تو کون سی پارٹی جیتے گی؟ تازہ سروے سامنے آگیا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافتی و سیاسی حلقوں میں یہی سمجھا جاتا ہے کہ بانی متحدہ کی جانب سے بائیکاٹ کے باعث پی ٹی آئی کو عام انتخابات 2018 کے دوران کراچی میں واضح اکثریت ملی لیکن اب ایک تازہ سروے میں اس تاثر کی نفی ہوگئی ہے۔

روشن پاکستان اوپینئن پولنگ کی جانب سے حال ہی میں کراچی میں سروے کرایا گیاہے جس میں لوگوں سے کراچی کی صورتحال کو تین حصوں میں تقسیم کرکے سوال پوچھے گئے۔ سب سے پہلے لوگوں سے یہ سوال پوچھا گیا کہ اگر آج کراچی میں اسی طرز کا الیکشن ہو جس طرح کا جولائی 2018 میں ہوا تھا تو آپ کس پارٹی کو ووٹ دیں گے۔ اس سروے کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ اگر ایم کیو ایم لندن کی جانب سے الیکشن کا بائیکاٹ کیا جائے اور باقی جماعتیں انتخابی عمل میں حصہ لیں تو ووٹر ٹرن آﺅٹ 38 فیصد کے قریب ہوگا اور تحریک انصاف 34 فیصد ووٹوں کے ساتھ اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔

فوٹو: ٹوئٹر

دوسری صورتحال کچھ یوں پیش کی گئی کہ اگر ایم کیو ایم لندن اور ایم کیو ایم پاکستان مل کر الیکشن لڑیں تو کون سی پارٹی کو اکثریت ملے گی ۔ اس سوال کے نتائج بہت دلچسپ آئے کیونکہ اب کی بار ٹرن آﺅٹ 48 فیصد تک بڑھ جانے کی امید پیدا ہوئی لیکن اس بار بھی تحریک انصاف ہی 31 فیصد کے ساتھ اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئی جبکہ ایم کیو ایم 16 فیصد کے ساتھ دوسری بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی۔

فوٹو: ٹوئٹر

سروے میں شامل لوگوں سے تیسرا سوال یہ پوچھا گیا کہ اگر تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان بانی متحدہ کی حمایت کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیں تو اس کے نتائج کیا ہوں گے۔ اب کی بار ووٹر ٹرن آﺅٹ 46 فیصد رہنے کی امید رہی جبکہ اس بار بھی تحریک انصاف ہی 33 فیصد کے ساتھ اکثریتی پارٹی کے طور پر سامنے آئی جبکہ ایم کیو ایم پاکستان 25 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔سروے کے تیسرے سوال میں سب سے دلچسپ صورتحال ایم کیو ایم پاکستان کیلئے پیدا ہوئی کیونکہ اس کے ووٹوں میں 9 سے 10 فیصد کا اضافہ ہوتا ہوا نظر آیا۔

فوٹو: ٹوئٹر

مزید : قومی /الیکشن /سیاست /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...