فاروق ستار نے وزیر اعظم سے ایم کیوایم کے رہنماﺅں کو سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا

فاروق ستار نے وزیر اعظم سے ایم کیوایم کے رہنماﺅں کو سکیورٹی فراہم کرنے کا ...
فاروق ستار نے وزیر اعظم سے ایم کیوایم کے رہنماﺅں کو سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیاہے کہ ایم کیو ایم سمیت 23 رہنماوں کو سکیورٹی فراہم کی جائے ۔

جیونیوز کے مطابق فاروق ستار نے وزیراعظم عمران خان سے نے ایم کیو ایم سمیت 23رہنماﺅں کیلئے سکیورٹی کا مطالبہ خط کے ذریعے کیا،بہادر آباد رابطہ کمیٹی کے رہنماوں کیلئے بھی سکیورٹی مانگی ہے۔

انہوں نے کہا خط میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم رہنماوں کو سکیورٹی فراہم کی جائے کیونکہ خالد مقبول کے خط کے باوجود بھی رہنماوں کو سکیورٹی فراہم نہیں کی جا رہی جبکہ سندھ حکومت بھی سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہے،انہوں نے کہا کہ اب کوئی سانحہ ہوا تو اس کی ذمہ دار صوبائی اوروفاقی حکومتیں ہونگی۔

مزید :

قومی -