چیئر مین پی سی بی احسن مانی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو مکمل اختیار دے دیا

چیئر مین پی سی بی احسن مانی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو مکمل اختیار دے دیا
چیئر مین پی سی بی احسن مانی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو مکمل اختیار دے دیا

  

جوہانسبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )پہلے میچ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد چیئر مین پی سی بی احسان مانی بھی میدان میں آگئے ،ہیڈکوچ اور کپتان کے درمیان گلے شکوے دور کر انے کے بعد مکی آرتھر کو مکمل اختیار دے دیا ۔

تفصیل کے مطابق جوہانسبرگ میں احسان مانی نے مکی آرتھر اور سرفراز احمد سے ملاقات کی اور اس دوران دونوں کے گلے شکوے دورکیے اور قومی ٹیم کی کارکردگی پر بھی بات چیت ہوئی۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئر مین پی سی بی نے ہیڈ کوچ سے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنے طریقے سے ڈیل کریں ۔اس موقع پر مکی آرتھر نے کہا کہ کھلاڑی غلطیوں کو بار بار دہراتے ہیں جس پر احسان مانی نے کہا کہ کھلاڑی اپنی پر فارمنس پر بھرپور توجہ دیں ۔اس موقع پر کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم کی بات باہر نہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔

مزید :

کھیل -