ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائم خانی کا مستقبل میں ساتھ چلنے کا فیصلہ

ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائم خانی کا مستقبل میں ساتھ چلنے کا فیصلہ
ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائم خانی کا مستقبل میں ساتھ چلنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور پی ایس پی رہنما انیس قائم خانی نے مستقبل میں ساتھ چلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سربراہ فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کی ملاقات ہوئی ۔ دونوں کی ملاقات پی ایس پی رہنما ڈاکٹر صغیر احمد کی دعوت ولیمہ میں ہوئی۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر صغیر احمد پہلے ایم کیو ایم کا حصہ تھے لیکن مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی پاکستان واپسی کے بعد وہ پہلے شخص تھے جو پی ایس پی کا حصہ بنے تھے۔
ملاقات کے دوران فاروق ستارنے انیس قائم خانی کومستقبل میں مل کر چلنے کی پیشکش کی جو انیس قائم خانی نے قبول کرلی۔ انیس قائم خانی نے فاروق ستارسے گفتگو کرتے ہوئے علی رضا عابدی کے قتل پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔
خیال رہے کہ انیس قائم خانی ایم کیو ایم کا اہم ترین حصہ رہ چکے ہیں لیکن بانی متحدہ سے اختلافات کے باعث انہوں نے مصطفیٰ کمال کے ساتھ مل کر علیحدہ پارٹی پی ایس پی بنالی تھی۔ انیس قائم خانی کو مہاجروں کی قوم پرستانہ سیاست میں جوڑ توڑ کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔