5سال کے دوران پن بجلی کے562چھوٹے پلانٹس لگ گئے

5سال کے دوران پن بجلی کے562چھوٹے پلانٹس لگ گئے

  

لاہور(نیوز رپورٹر) گزشتہ پانچ سال کے دوران پانی سے بجلی پیدا کرنے والے562 چھوٹے پلانٹس لگائے گئے ہیں۔ پاکستان کونسل آف رینیو ایبل انرجی اینڈ ٹیکنالوجیز کے حکام نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبہ کی ترقی اور توانائی کی ضروریات کی تکمیل کے لئے متبادل ذرائع سے سستی بجلی کی پیداوار ہر خصوصی توجہ دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں 562 مائیکرو ہائیڈل پاور پلانٹس لگائے گئے ہیں جن سے 9.7 میگا واٹ شفاف اور سستی بجلی پیدا کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ مائیکرو ہائیڈل پاور پلانٹس سے پیدا ہونے والی بجلی سے 80 ہزار سے زائد گھروں کی بجلی کی ضروریات پوری کی جارہی ہیں۔

مزید :

کامرس -