لیبیا ‘قومی آئل اینڈ گیس کمپنی کو نومبر میں 2.4 ارب ڈالر آمدن
طرابلس (وائس آف ایشیا) لیبیا کی قومی آئل اینڈ گیس کمپنی ’’ این او سی ‘‘ نے کہا ہے کہ نومبر کے دوران اس کی آمدنی اکتوبر کی نسبت کم ہوکر 2.4 ارب ڈالر رہی جس کی وجہ سیکورٹی خدشات کے باعث پیداوار کا متاثر ہونا ہے۔اکتوبر کے دوران کمپنی کی آمدنی 2.87 ارب ڈالر رہی تھی۔
کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق نومبر کے دوران پیداواری علاقوں میں سیکورٹی اور دیگر خدشات کے باعث پیداوار اکتوبر کی نسبت کم رہی ، تاہم یہ مہینہ سال میں زیادہ آمدنی کے حساب سے تیسرا بڑا مہینہ رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ گرنے کے باوجود سال کی مجموعی آمدنی 24.2 ارب ڈالر رہنے کی توقع ہے جو 2017 ء کے مقابلے میں 76 فیصد زیادہ ہوگی۔