مصالحہ جات کی برآمد میں نومبر کے دوران 9 فیصد اضافہ ، پی بی ایس

مصالحہ جات کی برآمد میں نومبر کے دوران 9 فیصد اضافہ ، پی بی ایس

  

لاہور(نیوز رپورٹر) نومبر 2018ء کے دوران مصالحہ جات کی قومی برآمدات میں 8.98 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق نومبر 2018ء کے دوران 825 ملین روپے کے مصالحہ جات برآمد کئے گئے ہیں جبکہ نومبر2017ء کے دوران 757 ملین روپے کے مصالحہ جات برآمد کئے گئے ہیں جبکہ نومبر 2017ء کے دوران 757 ملین روپے کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح نومبر 2017ء کے مقابلہ میں نومبر 2018ء کے دوران مصالحہ جات کی ملکی برآمدات میں 68 ملین روپے یعنی 8.98 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -