غذائی اجناس کی درآمدات میں 9 فیصدکمی ، ادارہ شماریات پاکستان

غذائی اجناس کی درآمدات میں 9 فیصدکمی ، ادارہ شماریات پاکستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوز رپورٹر) رواں مالی سال 2018-19 کے ابتدائی پانچ مہینوں میں جولائی تا نومبر 2018ء کے دوران غذائی اجناس کی مجموعی قومی درآمدات میں 9.28 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی تا نومبر 2017ء کے دوران غذائی مصنوعات کی قومی درآمدات کا حجم 2 ارب 72 کروڑ 5 لاکھ 19 ہزار ڈالر رہا تھا جو 9 فیصد سے زائد کی کمی کے نتیجہ میں جولائی تا نومبر 2018ء کے دوران 2 ارب 46 کروڑ 81 لاکھ 23 ہزار ڈالر تک کم ہوگیا۔ اس طرح جولائی تا نومبر 2017ء کے مقابلہ میں جولائی تا نومبر2018ء کے دوران غذائی اجناس کی مجموعی ملکی درآمدات میں 25 کروڑ 23لاکھ 96 ہزار ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی بی ایس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران غذائی اجناس کے شعبہ میں خشک پھلوں اور میوہ جات کی درآمدات میں سب سے زیادہ 79.89 فیصد رہا۔
جبکہ سویابین آئل کی درآمدات میں 58.35 فیصد اور چینی کی درآمدات میں 41.16 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -