پیپلز پارٹی کا سندھ کارڈ استعمال کرنا قابل مذمت ہے،سعدیہ سہیل

پیپلز پارٹی کا سندھ کارڈ استعمال کرنا قابل مذمت ہے،سعدیہ سہیل

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف حکومتی اقدامات پر پیپلز پارٹی کا سندھ کارڈ استعمال کرنا قابل مذمت ہے آصف علی زرداری اپنی کرپشن چھپانے کے لئے عوام کا رونا رو رہے ہیں جبکہ کئی دہائی سے سندھ پر حکمرانی کرنے والوں کو کبھی عوام کی حالتِ زار نظر نہیں آئی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہونے والی کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کے خلاف وفاقی حکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ پیپلز پارٹی اپنی کرپشن چھپانے کے لئے عوام کو متحرک کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن عوام ان کی حمایت میں گرم جوشی سے مظاہرے کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کریں گے کیونکہ کھربوں روپے کی منی لانڈرنگ سے سندھ کی عوام کے ساتھ جو نا انصافی کی گئی ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے پیپلز پارٹی عوامی حمایت سے محروم ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کامیاب ہو چکے ہیں پاکستان اب آئی ایم ایف کی سختیوں سے بھی باہر نکل آیا ہے عوام کو حقیقی ریلیف ملنے کے وقت آ چکا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -