خام روئی کی درآمدات میں نومبر کے دوران 57.66 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات بیورو
اسلام آباد( آن لائن )نومبر 2018 کے دوران خام روئی کی ملکی درآمدات میں 57.66 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق نومبر 2018 کے دوران 2.5 ارب روپے کی خام روئی درآمد کی گئی ہے جبکہ اکتوبر 2018 کے دوران خام روئی کی درآمدات کا حجم 1.6 ارب روپے رہا تھا۔