چین پاکستان کو مختلف شعبوں میں مدد فراہم کرے گا

چین پاکستان کو مختلف شعبوں میں مدد فراہم کرے گا

  

کوئٹہ(یواین پی)چین پاکستان بالخصوص بلوچستان کو ٹیکسٹائل، پیٹرو کیمیکل، اسٹیل اور مائننگ کے شعبوں میں مدد فراہم کرے گا ، بیجنگ حکومت تعلیم، زراعت، غربت کا خاتمہ، صحت، صاف پانی کی فراہمی اور تکنیکی ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون جاری رکھے گی ۔بلوچستان حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ چینی حکومت پاکستان بالخصوص بلوچستان کی ٹیکسٹائل، پیٹرو کیمیکل، اسٹیل اور مائننگ کے شعبوں میں مدد فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے پاکستان کے لیے تعلیم، زراعت، غربت کا خاتمہ، صحت، صاف پانی کی فراہمی اور تکنیکی ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون جاری رہے گا۔ حکومتی عہدیدار کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک)کے مشترکہ رابطہ کمیٹی کے 8ویں اجلاس میں ایک ارب ڈالر کا سماجی ترقیاتی پیکج منظور کرلیا گیا اور اس پیکیج کے تحت چینی حکومت پاکستانی طالب علموں کو 20 ہزار اسکالرشپس بھی دے گی۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں بلوچستان کی جانب سے سی پیک کے سماجی ترقیاتی پیکج کا آدھا حصہ مانگا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اسکالرشپز کا بھی آدھا حصہ حکومت پاکستان کو دینے کا مطالبہ کیا تھا۔عہدیدارکاکہنا تھا کہ گوادر پورٹ اور دیگر منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا۔

تاکہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کی منزل جلد حاصل کی جاسکے ۔

مزید :

کامرس -