موجودہ حکومت کی تمام ترجیحات وسیع تر ملکی مفاد پر مبنی ہیں
لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ حکومت کی تمام ترجیحات ملک و قوم کے وسیع تر مفاد پر مبنی ہیں، نئے پاکستان میں جمہوریت کو نہیں کرپٹ مافیا کو جیل جانے کا خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے کرپٹ عناصر نیب کے ریڈار پر ہیں کیونکہ دس سال یہ لوگ سیاہ و سفید کے مالک رہے ہیں اب قومی خزانے کو لوٹنے کا حساب دینا پڑھ رہا ہے تو جمہوریت کو خطرہ قرار دے رہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان کو عوام نے کرپشن کے خاتمے کے نام پر ووٹ دیے ہیں۔لہذا وزیر اعظم کرپشن مکاؤ مہم کو انجام تک پہنچائیں گے، اسحاق ڈار سمیت بیرون ملک سے تمام لٹیروں کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لیے تمام کاروائی مکمل کر لی گئی ہے،۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی 100 دن کی کار کردگی نہایت شاندار رہی،،تحریک انصاف کی قیادت نے ملک کو سنگین بہرانوں سے نکالا وہ قابل تعریف ہے۔ ملک کو سنگین بہرانوں سے نکالنا سے ہی عوام میں بہتری آئے گی۔ ہماری حکومت کی کا رکردگی عوام کو نظر آئے گی حکومت پر تنقید کرنے والے سابق حکمران اپنی کرپشن اور ملک لوٹنے کی سرگرمیوں کا جواب دیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف نے جب حکومت سنبھالی تو ملک مذید معاشی مسائل کا سامنا تھا سابق حکمرانوں نے ملک بے انتہا نقصان پہنچایا موجودہ حکومت نے جو وعدے عوام سے کئے ہیں وہ پورے کیے جائیں گے حکومت اپنی 5 سالہ مدت پوری کرے گی اور ملک کے بحرانوں کو نجات دلا دے گی۔سابقہ حکومت کی طرح عوام کو معیشت کی مصنوعی ترقی نہیں دکھائیں گے بلکہ اسے حقیقی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔