ایران کی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ایران کی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

  

تہران (اے پی پی) امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کی پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی برآمدات تین ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق رواں سال22 مارچ سے22 ستمبر کے دوران ایران نے3 ارب15 کروڑ ڈالر مالیت کی پیٹروکیمیکل مصنوعات برآمد کی ہیں جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 2ارب 5کروڑ ڈالر کی پیٹروکیمیکل مصنوعات برآمد کی گئی تھیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ امریکا کی یک طرفہ پابندیوں کی وجہ سے بعض ایرانی مصنوعات کی برآمدات میں مشکلات پیدا ہوئی ہیں تاہم توقع ہے کہ رواں سال کے مقابلے میں آئندہ سال کے دوران پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات میں مزید اضافہ ہو گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے رواں سال 8 مئی کو ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اور ایران کے خلاف تمام پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ادھر ایران کے پستہ ایسوسی ایشن کے صدرسید محمود ابطحی نے کہاہے کہ گزشتہ دو مہینوں کے دوران ایران سے مختلف ممالک کو 8 ہزار ٹن پستہ برآمد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایران امریکا کے بعد پستے کی برآمدات کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے.۔

مزید :

کامرس -